(۳۷۵۰) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ أَخْبَرَنِی مُخْبِرٌ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ: رَأَیْتُ فِی الْمَنَامِ کَأَنِّی أَقْرَأُ سُورَۃَ {ص} فَلَمَّا أَتَیْتُ عَلَی السَّجْدَۃِ سَجَدَ کُلُّ شَیْئٍ ، رَأَیْتُ الدَّوَاۃَ وَالْقَلَمَ وَاللَّوْحَ ، فَغَدَوْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَخْبَرْتُہُ ، فَأَمَرَ بِالسُّجُودِ فِیہَا۔
[ضعیف۔ ولہ شاہد، اخرجہ محمد بن الحسن فی الحجۃ ۱/ ۱۱۲]
(٣٧٥٠) حضرت ابوسعید (رض) بیان فرماتے ہیں : میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سورة صٓ پڑھ رہا ہوں۔ جب میں سجدہ والی آیت پر پہنچا تو ہر چیز سجدے میں گرگئی حتیٰ کہ میں نے دوات، قلم اور لوح کو بھی سجدہ ریز دیکھا۔ صبح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بارے میں بتایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں سجدہ کرنے کا حکم صادر فرمایا۔