(۳۷۸۲) وَرَوَاہُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ مَالِکٍ وَقَالَ: تَرَکَ عَمُودَیْنِ عَنْ یَمِینِہِ ، وَعَمُودًا عَنْ یَسَارِہِ ، وَثَلاَثَۃَ أَعْمِدَۃٍ خَلْفَہُ ثُمَّ صَلَّی وَبَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ ثَلاَثَۃُ أَذْرُعٍ۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ عَنْ مَالِکٍ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٧٨٢) یہ حدیث حضرت عبدالرحمن بن مہدی (رح) نے حضرت امام مالک (رح) سے روایت کی ہے اور فرمایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو ستون اپنی دائیں جانب چھوڑے اور ایک بائیں جانب اور تین ستون آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پچھلی طرف تھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اور قبلہ کی دیوار کے درمیان تین ہاتھ کا فاصلہ تھا۔