(۳۸۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا الشَّیْخُ أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا لَمْ یَدْرِ أَحَدُکُمْ ثَلاَثًا صَلَّی أَمْ أَرْبَعًا؟ فَلْیُتِمَّ وَلْیُصَلِّ رَکْعَۃً ثُمَّ یَسْجُدُ بَعْدَ ذَلِکَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ وَہُوَ جَالِسٌ ، فَإِنْ کَانَتْ صَلاَتُہُ خَمْسًا شُفِعَتْ صَلاَتُہُ ، وَإِنْ کَانَتْ أَرْبَعًا کَانَتَا تَرْغِیمًا لِلشَّیْطَانِ))۔
وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلاَنَ وَفُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ مَوْصُولاً۔
[صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٨٠٣) حضرت ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کو یہ پتہ نہ چلے کہ اس نے تین رکعتیں ادا کی ہیں یا چار تو اس کو چاہیے کہ وہ نماز مکمل کرے اور ایک رکعت مزید پڑھ لے۔ پھر اس کے بعد بیٹھے بیٹھے سہو کے دو سجدے کرلے۔ اگر اس کی پانچ رکعتیں ہوگئیں تو ان سجدوں کی وجہ سے اس کی نماز جفت ہوجائے گی اور اگر اس کی چار رکعتیں ہوگئیں تو وہ دو سجدے شیطان کے لیے باعث ذلت و رسوائی ہوں گے۔