hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3838

.

سنن البيهقي

3838
Sunan Al Bayhaqi
(۳۸۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی الظُّہْرَ خَمْسًا فَقِیلَ لَہُ: أَزِیدَ فِی الصَّلاَۃِ؟ قَالَ : ((مَا ذَاکَ؟))۔ فَقَالُوا: صَلَّیْتَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ ، وَقَالَ مَرَّۃً بَعْدَ مَا فَرَغَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَقَالَ: سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ بَعْدَ مَا سَلَّمَ ، وَہَذَا لأَنَّہُ لَمْ یَذْکُرْہُ إِلاَّ بَعْدَ التَّسْلِیمِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۲۲۶]
(٣٨٣٨) (ا) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی پانچ رکعتیں پڑھائیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا کہ کیا نماز میں اضافہ ہوگیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ کیسے یا وہ کون سا اضافہ ؟ عرض کیا گیا : آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیییا فرمایا : فارغ ہونے کے بعد۔
(ب) امام بخاری (رح) نے یہ حدیث اپنی صحیح میں حضرت ابو ولید (رض) سے روایت کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کیے اور یہ اس لیے کہ انھوں نے سلام کے بعد ہی ذکر کیا ہے۔