(۳۸۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْبَخْتَرِیِّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ بِإِسْنَادِہِ نَحْوَہُ قَالَ: صَلَّی النَّبِیُّ -ﷺ- الظُّہْرَ خَمْسًا ، فَلَمَّا سَلَّمَ قِیلَ: أَزِیدَ فِی الصَّلاَۃِ؟ قَالَ : ((وَمَا ذَاکَ؟))۔ قَالُوا: صَلَّیْتَ خَمْسًا فَسَجَدَ سَجْدَتَیْنِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُعَاذٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٨٣٩) ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز پانچ رکعتیں پڑھیں جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو کسی نے کہا : کیا نماز میں کوئی اضافہ ہوا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ کیسے ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا : آپ نے پانچ رکعتیں ادا کی ہیں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو سجدے کیے۔