(۳۸۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّہْشَلِیُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِحْدَی صَلاَتَیِ الْعَشِیِّ ، فَلَمَّا انْفَتَلَ قَالُوا: صَلَّیْتَ خَمْسًا۔ قَالَ : ((إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَذْکُرُ کَمَا تَذْکُرُونَ ، وَأَنْسَی کَمَا تَنْسَوْنَ))۔ ثُمَّ أَقْبَلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَوْنِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی بَکْرٍ النَّہْشَلِیِّ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٨٤١) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دن کی کوئی نماز پڑھائی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے پھرے تو صحابہ (رض) نے کہا : ای اللہ کے رسول ! آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہاری طرح انسان ہوں جس طرح تم یاد رکھتے ہو میں بھی یاد رکھتا ہوں اور جس طرح تم بھول جاتے ہو میں بھی بھول جاتا ہوں۔
پھر واپس مڑے اور سہو کے دو سجدے کیے۔