(۳۸۴۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ بَعْدَ السَّلاَمِ وَالْکَلاَمِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ نُمَیْرٍ۔
قَالَ الشَّافِعِیُّ: وَذَلِکَ أَنَّہُ إِنَّمَا ذَکَرَ السَّہْوَ بَعْدَ الْکَلاَمِ فَسَأَلَ، فَلَمَّا اسْتَیْقَنَ أَنَّہُ قَدْ سَہَا سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ۔
قَالَ الشَّیْخُ: وَذَلِکَ بَیِّنٌ فِی حَدِیثِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ یَزِیدَ النَّخَعِیِّ ثُمَّ فِی رِوَایَۃِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سُوَیْدٍ النَّخَعِیِّ عَنْ عَلْقَمَۃَ ثُمَّ فِی رِوَایَۃِ الأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ وقد تم قبلہ وبرقم ۳۸۳۸]
(٣٨٤٢) (ا) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام اور کلام کے بعد سہو کے دو سجدے کیے۔
(ب) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : یہ اس وجہ سے ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سہو کا سجدہ باتیں کرنے کے بعد یاد آیا تھا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یقین ہوگیا کہ واقعی بھولے ہیں تو آپ نے سہو کے دو سجدے کیے۔
(ج) شیخ فرماتے ہیں : یہ بات حضرت حکم بن عتیبہ (رح) کی حدیث میں واضح ہے جو وہ حضرت ابراہیم بن یزید نخعی (رح) سے نقل کرتے ہیں۔ پھر حضرت ابراہیم بن سوید نخعی (رح) کی روایت حضرت علقمہ (رح) سے پھر حضرت اسود (رح) کی روایت حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے منقول ہے۔