(۳۸۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ قَالَ: صَلَّی بِنَا سَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ فَنَہَضَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَسَبَّحَ بِہِ النَّاسُ فَمَضَی فِی صَلاَتِہِ ، ثُمَّ قَالَ حِینَ انْصَرَفَ: صَنَعَتُ کَمَا رَأَیْتَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- صَنَعَ۔وَرَوَاہُ یَحْیَی بْنُ یَحْیَی عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ وَزَادَ فِیہِ: ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ حِینَ انْصَرَفَ۔ [منکر۔ مرفوع والموقوف وہو الصحیح]
(٣٨٥٠) (ا) حضرت قیس بن ابوحازم (رح) بیان کرتے ہیں : ہمیں حضرت سعد بن ابو وقاص (رض) نے نماز پڑھائی تو وہ دو رکعتوں کے بعد فوراً سیدھے کھڑے ہوگئے۔ لوگ سبحان اللہ کہنے لگے، لیکن انھوں نے اپنی نماز جاری رکھی، پھر سلام پھیرنے کے بعد فرمایا : میں نے اسی طرح کیا ہے، جس طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کرتے دیکھا ہے۔
(ب) یہ روایت حضرت یحییٰ بن یحییٰ (رح) نے حضرت ابو معاویہ (رض) سے نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا، انھوں نے نماز سے سلام پھیرتے وقت سہو کے دو سجدے کیے۔