(۳۸۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عِمْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِیہِ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَکَانَ لاَ یُتِمُّ التَّکْبِیرَ۔
وَہَذَا عِنْدَنَا مَحْمُولٌ عَلَی أَنَّہُ -ﷺ- سَہَا عَنْہُ فَلَمْ یَسْجُدْ لَہُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ الطیالسی ۱۲۷۸]
(٣٨٦١) ابن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر کو مکمل نہیں کرتے تھے۔
(ب) ہمارے نزدیک اس کو اس پر محمول کیا جائے گا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر کہنا بھول گئے۔ اس لیے آپ نے سجدہ نہ کیا۔