hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3873

.

سنن البيهقي

3873
Sunan Al Bayhaqi
(۳۸۷۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ: أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ الأَنْصَارِیَّ کَانَ یُصَلِّی فِی حَائِطٍ لَہُ فَطَارَ دُبْسِیٌّ ، فَطَفِقَ یَتَرَدَّدُ یَلْتَمِسُ مَخْرَجًا فَأَعْجَبَہُ ذَلِکَ ، فَجَعَلَ یُتْبِعُہُ بَصَرَہُ سَاعَۃً ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَی صَلاَتِہِ ، فَإِذَا ہُوَ لاَ یَدْرِی کَمْ صَلَّی؟ فَقَالَ: لَقَدْ أَصَابَنِی فِی مَالِی ہَذَا فِتْنَۃٌ ، فَجَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ لَہُ الَّذِی أَصَابَہُ فِی حَائِطِہِ مِنَ الْفِتْنَۃِ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ ہُوَ صَدَقَۃٌ فَضَعْہُ حَیْثُ شِئْتَ۔ [ضعیف۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۲۲]
(٣٨٧٣) عبداللہ بن ابی بکر (رض) بیان کرتے ہیں کہ ابو طلحہ انصاری (رض) اپنے باغ میں نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک کبوتر اڑتا ہوا آیا (باغ گھنا ہونے کی وجہ سے) وہ بار بار آجا رہا تھا اور نکلنے کا راستہ تلاش کررہا تھا۔ انھیں اس بات نے تعجب میں ڈالا۔ کچھ وقت کے لیے ان کی نظر پرندے کے پیچھے لگ گئی، پھر جب واپس نماز کی طرف ان کا دھیان آیا تو انھیں یاد ہی نہ رہا کہ کتنی نماز پڑھی ہے ؟ تو کہنے لگے : مجھے میرے اس مال (باغ) نے فتنے میں ڈالا ہے، وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انھوں نے وہ واقعہ جو باغ میں ان کے ساتھ پیش آیا تھا، جس نے انھیں فتنے میں مبتلا کیا تھا ذکر کیا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں اس کو صدقہ کرتا ہوں آپ اس میں جو چاہیں تصرف کریں۔