hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3887

.

سنن البيهقي

3887
Sunan Al Bayhaqi
(۳۸۸۷) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ ثَوْرٍ الْجِذَامِیُّ وَابْنُ أَبِی مَرْیَمَ قَالاَ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ عَمْرِو بْنِ وَہْبٍ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ: انْتَہَیْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَقَدْ صَلَّی بِالنَّاسِ رَکْعَۃً ، فَذَہَبَ یَسْتَأْخِرُ فَأَشَارَ إِلَیْہِ أَنِ اثْبُتْ ، فَصَلَّیْنَا مَا أَدْرَکْنَا وَقَضَیْنَا مَا سُبِقْنَا بِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ النسائی ۸۲۔ ۱۰۹]
(٣٨٨٧) مغیرہ بن شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہنچے تو عبدالرحمن بن عوف (رض) ایک رکعت لوگوں کو پڑھا چکے تھے، آپ (رض) پیچھے ہٹنے لگے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اپنی جگہ کھڑے رہنے کا اشارہ کیا۔ ہم نے جو نماز (باجماعت) پا لی وہ پڑھ لی اور جو رہ گئی تھی وہ بعد میں مکمل کی۔