hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3911

.

سنن البيهقي

3911
Sunan Al Bayhaqi
(۳۹۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَئِ أَبُو کُرَیْبٍ الْہَمْدَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- صَلَّی فَسَہَا ، فَسَلَّمَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ یُقَالُ لَہُ ذُو الْیَدَیْنِ: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَقُصِرَتِ الصَّلاَۃُ أَمْ نَسِیتَ؟ قَالَ : ((مَا قُصِرَتِ الصَّلاَۃُ وَمَا نَسِیتُ))۔ قَالَ: فَإِنَّکَ صَلَّیْتَ رَکْعَتَیْنِ۔ فَقَالَ : ((أَکَمَا قَالَ ذُو الْیَدَیْنِ؟))۔ قَالُوا: نَعَمْ۔ قَالَ: فَتَقَدَّمَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ۔
(٣٩١١) ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی تو بھول گئے اور دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا تو ایک شخص جسے ذوالیدین کہا جاتا تھا نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا نماز کم ہوگئی یا آپ بھول گئے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہ نماز کم ہوئی اور نہ ہی میں بھولا ہوں۔ اس نے کہا : آپ نے دو رکعتیں پڑھی ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا ایسے ہی ہے جیسے ذوالیدین کہہ رہا ہے ؟ صحابہ کرام (رض) نے کہا : جی ہاں ! ابن عمر (رض) فرماتے ہیں : آپ نے آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کیے۔