hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3915

.

سنن البيهقي

3915
Sunan Al Bayhaqi
(۳۹۱۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا عِسْلُ بْنُ سُفْیَانَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ: أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ صَلَّی الْمَغْرِبَ بِالنَّاسِ ، فَسَلَّمَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ قَامَ إِلَی الْحَجَرِ الأَسْوَدِ لِیَسْتَلِمَہُ ، فَنَظَرَ فَرَأَی الْقَوْمَ جُلُوسًا قَالَ فَجَائَ حَتَّی صَلَّی لَنَا الرَّکْعَۃَ الْبَاقِیَۃَ ، ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ قَالَ: فَانْطَلَقْتُ فِی فَوْرَتِی إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ: إِیْہًا لِلَّہِ أَبُوکَ کَیْفَ صَنَعَ؟ فَأَعَدْتُ عَلَیْہِ فَقَالَ: مَا أَمَاطَ عَنْ سَنَّۃِ نَبِیِّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ ۴۵۰۴]
(٣٩١٥) عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں : ابن زبیر (رض) نے لوگوں کو مغرب کی نماز دو رکعتیں پڑھائیں اور دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا۔ پھر وہ حجر اسود کا استلام کرنے کے لیے کھڑے ہوگئے۔ انھوں نے پیچھے دیکھا تو لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ عطا بن ابی رباح کہتے ہیں : وہ واپس آئے اور وہ باقی رکعت ہمیں پڑھائی، پھر سلام پھیرا اور دو سجدے کیے۔ ابن زبیر بیان کرتے ہیں : میں فوراً ابن عباس (رض) کے پاس گیا تو میں نے ان سے اس بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا : بس بس ! اللہ کی قسم ! تیرے باپ نے کیا کیا ؟ میں نے وہ بات دھرائی تو انھوں نے فرمایا : انھوں نے اپنے نبی کی سنت سے زیادتی نہیں کی۔