hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3914

.

سنن البيهقي

3914
Sunan Al Bayhaqi
(۳۹۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرٍو: عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبِی قَالَ سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ أَیُّوبَ یُحَدِّثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ سُوَیْدِ بْنِ قَیْسٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ حُدَیْجٍ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْمَغْرِبَ ، فَسَہَا فَسَلَّمَ فِی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّکَ سَہَوْتَ ، فَسَلَّمْتَ فِی رَکْعَتَیْنِ ، فَأَمَرَ بِلاَلاً فَأَقَامَ الصَّلاَۃَ ، ثُمَّ أَتَمَّ تِلْکَ الرَّکْعَۃَ ، فَسَأَلْتُ النَّاسَ عَنِ الرَّجُلِ الَّذِی قَالَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِنَّکَ سَہَوْتَ۔ فَقِیلَ لِی: تَعْرِفُہُ؟ قُلْتُ: لاَ إِلاَّ أَنْ أَرَاہُ ، فَمَرَّ بِی رَجُلٌ فَقُلْتُ: ہُوَ ہَذَا۔ قَالُوا: ہَذَا طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٩١٤) معاویہ بن حدیج (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، آپ بھول گئے اور دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا۔ پھر اٹھ کر چلے گئے تو ایک شخص نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ بھول گئے ہیں آپ نے دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیا ہے تو آپ نے بلال کو نماز کھڑی کرنے کا حکم دیا، پھر وہ رکعت مکمل کی۔ میں نے لوگوں سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا جس نے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہا تھا کہ آپ بھول گئے ہیں تو مجھے کہا گیا کیا : تم اسے جانتے ہو ؟ میں نے کہا : نہیں مگر اس کو دیکھ لوں تو پہچان سکتا ہوں۔ ایک روز میرے پاس سے وہ شخص گزرا تو میں نے کہا : یہ رہا وہ آدمی ! انھوں نے کہا : یہ تو طلحہ بن عبید اللہ (رض) ہیں۔