(۳۹۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عُلاَثَۃَ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ قَالَ: وَمِمَّنْ شَہِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ذُو الشِّمَالَیْنِ بْنُ عَبْدِ عَمْرِو بْنِ نَضْلَۃَ بْنِ غَبْشَانَ مِنْ خُزَاعَۃَ قَالَ وَاسْتُشْہِدَ مِنَ الْمُسْلِمِینَ یَوْمَ بَدْرٍ مِنْ بَنِی زُہْرَۃَ بْنِ کِلاَبٍ رَجُلاَنِ عُمَیْرُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ وَذُو الشِّمَالَیْنِ بْنُ عَبْدِ عَمْرِو بْنِ نَضْلَۃَ حَلِیفٌ لَہُمْ مِنْ خُزَاعَۃَ مِنْ بَنِی غَبْشَانَ۔
وَکَذَلِکَ قَالَہُ مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ فِی مَغَازِیہِ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ۔ قَالَ مُحَمَّدٌ: لاَ عَقِبَ لَہُ۔
قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: أَمَّا ذُو الْیَدَیْنِ الَّذِی أَخْبَرَ النَّبِیَّ -ﷺ- بِسَہْوِہِ فَإِنَّہُ بَقِیَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ہَکَذَا ذَکَرَہُ شَیْخُنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَاحْتَجَّ بِمَا۔ [ضعیف]
(٣٩٢٧) (ا) عروہ (رض) بیان کرتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جو بدر میں شریک ہوئے تھے ان میں ذو الشمالین عبد عمرو بن نفلہ بن غبستان (رض) قبیلہ بنو خزاعہ سے بھی تھے اور بدر کے روز جو مسلمان شہید ہوئے ان میں بنو زہرہ بن کلام کے بھی دو مرد شہید ہوئے۔ ان میں سے ایک عمیر بن ابی وقاص (رض) اور دوسرے ذو الشمالین بن عبد عمرو بن نفلہ (رض) تھے جو خزاعہ کے بنو غبستان میں سے تھے۔
(ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : رہے وہ ذوالیدین (رض) جنہوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آپ کے بھولنے کے بارے میں بتایا تھا تو یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد بھی زندہ رہے۔ ہمارے شیخ ابو عبداللہ الحافظ نے اسی طرح ذکر کیا اور دلیل بھی دی ہے۔