(۳۹۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ خُبَیْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی سَعِیدِ بْنِ الْمُعَلَّی: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ فِی الْمَسْجِدِ وَأَنَا أُصَلِّی فَدَعَانِی - قَالَ - فَصَلَّیْتُ ثُمَّ جِئْتُ فَقَالَ : ((مَا مَنَعَکَ أَنْ تُجِیبَنِی حِینَ دَعَوْتُکَ؟ أَمَّا سَمِعْتَ اللَّہَ یَقُولُ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اسْتَجِیبُوا لِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیکُمْ} [الانفال: ۲۴] لأُعَلِّمَنَّکَ أَعْظَمَ سُورَۃٍ فِی الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ))۔ قَالَ: فَمَشَیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی کِدْنَا أَنْ نَبْلُغَ بَابَ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ: نَسِیَ فَذَکَّرْتُہُ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّکَ قُلْتُ کَذَا وَکَذَا۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : (({الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ} [الفاتحۃ: ۲] السَّبْعُ الْمَثَانِی وَالْقُرْآنُ الْعَظِیمُ الَّذِی أُوتِیتُہُ))۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۴۷۴]
(٣٩٣٠) ابو سعید بن معلی (رض) بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں موجود تھے اور میں نماز پڑھ رہا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بلایا۔ میں نماز پڑھنے کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تجھے کس چیز نے منع کیا کہ جب میں نے تجھے بلایا تو تم نہیں آئے ؟ کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ قول نہیں سنا کہ { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اسْتَجِیبُوا لِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیکُمْ } [الانفال : ٢٤] اے ایمان والو ! اللہ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جو تمہیں زندگی بخشتی ہے۔ میں ضرور تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے قرآن میں سب سے عظیم سورت سکھاؤں گا۔ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ساتھ چلتا رہا حتیٰ کہ ہم دروازے کے قریب پہنچنے والے تھے تو میں نے دل میں کہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھول گئے ہوں گے تو میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یاد دلایا، میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ نے فلاں بات کہی تھی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } [الفاتحۃ : ٢] تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا رب ہے۔ پھر سورة فاتحہ مکمل پڑھی اور فرمایا : یہ وہی سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو مجھے دی گئی۔