hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3929

.

سنن البيهقي

3929
Sunan Al Bayhaqi
(۳۹۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبِی وَنَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ وَبُنْدَارٌ قَالُوا حَدَّثَنَا مَعْدِیُّ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا شُعَیْثُ بْنُ مُطَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ وَأَبُوہُ مُطَیْرٌ حَاضِرٌ حِینَ حَدَّثَنِی بِہَذَا الْحَدِیثِ قَالَ قَالَ لَہُ: یَا أَبَۃِ حَدَّثْتَنِی أَنَّ ذَا الْیَدَیْنِ لَقِیَکَ بِذِی خُشُبٍ فَحَدَّثَکَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- صَلَّی بِہِمْ إِحْدَی صَلاَتَیِ الْعَشِیِّ وَہِیَ الْعَصْرُ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِیہِ: فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ، ثُمَّ سَجَدَ۔ وَقَدْ قَالَ بَعْضُ الرُّوَاۃِ فِی حَدِیثِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَقَالَ ذُو الشِّمَالَیْنِ: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَقُصِرَتِ الصَّلاَۃُ أَمْ نَسِیتَ؟ وَشَیْخَا الصَّحِیحَیْنِ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ لَمْ یُصَحِّحَا شَیْئًا مِنْ تِلْکَ الرِّوَایَاتِ لِمَا فِیہَا مِنْ ہَذَا الْوَہَمِ الظَّاہِرِ ، وَکَانَ شَیْخُنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ رَحِمَہُ اللَّہُ یَقُولُ: کُلُّ مَنْ قَالَ ذَلِکَ فَقَدْ أَخْطَأَ ، فَإِنَّ ذَا الشِّمَالَیْنِ تَقَدَّمَ مَوْتُہُ وَلَمْ یُعْقِبْ وَلَیْسَ لَہُ رَاوٍ۔ [ضعیف۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٩٢٩) (ا) معدی بن سلیمان بیان کرتے ہیں کہ شعیث بن مطیر نے اپنے والد سے ہمیں یہ حدیث بیان کی کہ ان کا باپ مطیر اس وقت موجود تھا جب اس نے یہ حدیث مجھے بیان کی کہ اس نے اپنے والد سے کہا : اے ابو جان ! آپ نے مجھے حدیث بیان کی تھی کہ ذوالیدین (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ذی خشب مقام میں ملا تھا اور اس نے آپ کو حدیث بیان کی تھی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں زوال آفتاب کی نمازوں میں سے ایک نماز پڑھائی تھی، وہ عصر کی نماز تھی اور دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا۔ پھر انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بعد میں انھیں دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیرا، پھر سہو کے سجدے کیے۔
(ب) ابوہریرہ (رض) کی حدیث بعض راوی بیان کرتے ہیں کہ ذوالشمالین نے فرمایا : اے اللہ کے رسول ! کیا نماز کم ہوگئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں ؟ صحیحین کے شیخین بخاری ومسلم نے ان روایات کو صحیح نہیں کہا ہے جن میں یہ وہم ظاہر ہے اور ہمارے شیخ ابو عبداللہ حافظ (رح) کہا کرتے تھے : جو بھی اس طرح کہتا ہے وہ غلطی کرتا ہے۔
پس بیشک ذوالشمالین (رض) کی وفات پہلے ہوئی اور وہ باقی نہیں رہے اور ان سے روایت کرنے والا کوئی نہیں۔