(۳۹۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ یَعْنِی ابْنَ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ یَحْیَی مِنْ آلِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَمٍّ لَہُ بَدْرِیٍّ أَنَّہُ حَدَّثَہُ: أَنَّ رَجُلاً دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّی وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَرْمُقُہُ وَنَحْنُ لاَ نَشْعُرُ ، فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ ، فَسَلَّمَ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ لَہُ : ارْجِعْ فَصَلِّ ، فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ ۔ فَرَجَعَ فَصَلَّی ، ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ لَہُ : ((ارْجِعْ فَصَلِّ ، فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ))۔ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا ، فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ: وَالَّذِی أَکْرَمَکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ لَقَدْ جَہِدْتُ فَعَلِّمْنِی۔ فَقَالَ لَہُ : ((إِذَا قُمْتَ تُرِیدُ الصَّلاَۃَ فَتَوَضَّأْ ، وَأَحْسِنْ وُضُوئَ کَ ثُمَّ اسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ فَکَبِّرْ ، ثُمَّ اقْرَأْ ثُمَّ ارْکَعْ فَاطْمَئِنَّ رَاکِعًا ، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَعْتَدِلَ قَائِمًا ، ثُمَّ اسْجُدْ فَاطْمَئِنَّ سَاجِدًا ، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ قَاعِدًا ، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ، ثُمَّ ارْفَعْ ، ثُمَّ افْعَلْ ذَلِکَ حَتَّی تَفْرُغَ مِنْ صَلاَتِکَ ۔ [صحیح۔ أخرجہ الدارمی ۱۳۲۹]
(٣٩٤٥) رفاعہ بن رافع (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، اس نے نماز پڑھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی نماز کو غور سے دیکھتے رہے، ہمیں معلوم نہیں تھا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو اس نے رسول اللہ کو سلام کہا، آپ نے اسے فرمایا : جاؤ دوبارہ نماز پڑھو تمہاری نماز نہیں ہوئی۔ وہ واپس پلٹا پھر جا کر دوبارہ نماز پڑھی، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آ کر سلام عرض کیا، آپ نے اسے کہا کہ جاؤ دوبارہ نماز پڑھو تمہاری نماز نہیں ہوئی۔ دو مرتبہ یا تین مرتبہ اس طرح ہوا تو اس شخص نے عرض کیا : اس اللہ کی قسم ! جس نے آپ کو عزتوں سے نوازا ہے اے اللہ کے رسول ! میں کوشش کرچکا ہوں اب آپ مجھے سکھلا دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو نماز پڑھنے کے ارادے سے آئے تو اچھی طرح وضو کر، پھر قبلہ رخ ہو کر تکبیر کہہ پھر قرات کر، اس کے بعد اطمینان سے رکوع کر پھر رکوع سے سیدھا کھڑا ہوجا پھر اطمینان سے سجدہ کر، پھر سجدے سے اٹھ کر اطمینان سے برابر ہو کر بیٹھ جا۔ اس کے بعد دوسرا سجدہ اطمینان کے ساتھ کر، پھر سجدے سے سر اٹھا، پھر اسی طرح کر حتیٰ کہ تو نماز سے فارغ ہوجائے۔