hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4047

.

سنن البيهقي

4047
Sunan Al Bayhaqi
(۴۰۴۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنِی الْعَلاَئُ بْنُ کَثِیرٍ الْحَضْرَمِیُّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحَمْنِ مَوْلَی مُعَاوِیَۃَ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ الْجُہَنِیِّ قَالَ: کُنْتُ أَقُودُ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- نَاقَتَہُ فَقَالَ لِی : ((یَا عُقْبَۃُ أَلاَ أُعَلِّمُکَ خَیْرَ سُورَتَیْنِ قُرِئَتَا؟))۔ فَقُلْتُ: بَلَی یَا رَسُولَ اللَّہِ فَأَقْرَأَنِی {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} وَ {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ} فَلَمْ یَرَنِی أُعْجِبْتُ بِہِمَا ، فَصَلَّی بِالنَّاسِ الْغَدَاۃَ فَقَرَأَ بِہِمَا فَقَالَ لِی : یَا عُقْبَۃُ کَیْفَ رَأَیْتَ؟ ۔ کَذَا قَالَ الْعَلاَئُ بْنُ کَثِیرٍ۔ وَقَالَ ابْنُ وَہْبٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْحَارِثِ وَہُوَ أَصَحُّ۔ [صحیح۔ أخرجہ احمد ۴/۱۹۴]
(٤٠٤٧) عقبہ بن عامر جہنی (رض) فرماتے ہیں : دورانِ سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کے آگے آگے چلتا رہا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عقبہ ! کیا میں تمہیں دو بہترین سورتیں نہ سکھاؤں جو پڑھی جاتی ہیں ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ! اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے { قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ } اور { قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ } سکھائیں۔ آپ نے محسوس کیا کہ مجھے کوئی زیادہ خوشی نہیں ہوئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کو صبح کی نماز پڑھائی تو یہ دو سورتیں (معوذتین) تلاوت فرمائیں۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے فرمایا : اے عقبہ ! تمہارا (ان سورتوں کے بارے میں) کیا خیال ہے ؟