hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4066

.

سنن البيهقي

4066
Sunan Al Bayhaqi
(۴۰۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْکِلاَبِیُّ بِحَلَبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ یَعْنِی ابْنَ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی مَذْعُورٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- جَائَ إِلَی الصَّلاَۃِ ، فَلَمَّا کَبَّرَ انْصَرَفَ ، وَأَوْمَأَ إِلَیْہِمْ أَنْ کَمَا أَنْتُمْ ، ثُمَّ خَرَجَ وَرَأْسُہُ یَقْطُرُ، فَصَلَّی بِہِمْ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((إِنِّی کُنْتُ جُنُبًا فَنَسِیتُ أَنْ أَغْتَسِلَ ))۔ [صحیح لغیر ہ۔ الامر ۷/۱۸]
(٤٠٦٦) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے تشریف لائے، جب تکبیر کہی گئی تو واپس چلے گئے اور صحابہ (رض) کی طرف اشارہ کیا کہ تم اپنی حالت پر ہی رہو۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر سے نکلے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کو نماز پڑھائی۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : میں حالتِ جنابت میں تھا اور غسل کرنا بھول گیا تھا۔