hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4068

.

سنن البيهقي

4068
Sunan Al Bayhaqi
(۴۰۶۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا یُونُسُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ وَعُدِّلَتِ الصُّفُوفُ ، فَخَرَجَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا قَامَ فِی مُصَلاَّہُ ذَکَرَ أَنَّہُ جُنُبٌ ، فَأَوْمَأَ إِلَیْنَا وَدَخَلَ ، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ خَرَجَ وَرَأْسُہُ یَقْطُرُ ، فَصَلَّی بِنَا۔ [صحیح۔ بخاری ۶۳۹، مسلم ۶۰۵]
(٤٠٦٨) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نماز کے لیے اقامت کہہ دی گئی اور صفیں بھی برابر کردی گئیں تو ہماری طرف نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مصلے پر کھڑے ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یاد آیا کہ آپ تو حالتِ جنابت میں ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اشارہ کیا اور گھر چلے گئے، غسل کیا اور گھر سے اس حالت میں نکلے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر سے قطرے گر رہے تھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھائی۔