hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 413

.

سنن البيهقي

413
Sunan Al Bayhaqi
(۴۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَکَ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ شُعْبَۃَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَلَمَۃَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَا وَرَجُلاَنِ: رَجُلٌ مِنْ قَوْمِی وَرَجُلٌ أَحْسِبُہُ مِنْ بَنِی أَسَدٍ فَبَعَثَہُمَا وَجْہًا وَقَالَ: إِنَّکُمَا عِلْجَانِ فَعَالِجَا عَنْ دِینِکُمَا۔ ثُمَّ دَخَلَ الْمَخْرَجَ فَقَضَی حَاجَتَہُ ، ثُمَّ خَرَجَ فَأَخَذَ حَفْنَۃً مِنْ مَائٍ فَتَمَسَّحَ بِہَا ، ثُمَّ جَعَلَ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ قَالَ فَکَأَنَّہُ رَأَی أَنَّا أَنْکَرْنَا ذَلِکَ ، فَقَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَقْضِی حَاجَتَہُ فَیَقْرَأُ الْقُرْآنَ ، وَیَأْکُلُ مَعَنَا اللَّحْمَ ، وَلَمْ یَکُنْ یَحْجُبُہُ -وَرُبَّمَا قَالَ یَحْجِزُہُ -عَنِ الْقُرْآنِ شَیْئٌ لَیْسَ الْجَنَابَۃَ۔ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابِ السُّنَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ عَنْ شُعْبَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۲۲۹]
(٤١٤) عبداللہ بن سلمہ فرماتے ہیں ہم تین شخص علی بن ابی طالب کے پاس آئے، ایک شخص میری قوم سے تھا اور دوسرا شاید بنی اسد قبیلے سے تھا۔ آپ (رض) نے ان کو ایک طرف بھیجا اور فرمایا : شاید تم دونوں مضبوط ہو اور اپنے دین پر پختہ رہنا۔ پھر آپ باہر تشریف لے گئے اور فضائے حاجت کی، پھر باہر آئے اور پانی سے ایک چلو لیا، پھر اس سے مسح کیا اور قرآن پڑھنا شروع ہوگئے ۔ راوی کہتا ہے : انھوں نے ہمیں متعجب پایا تو فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی حاجت پوری کرتے تھے، پھر قرآن پڑھتے تھے اور ہمارے ساتھ گوشت کھاتے تھے اور آپ اس سے رکتے نہیں تھے، بسا اوقات فرماتے تھے : جنابت کے علاوہ کوئی چیز آپ کو (تلاوت سے) نہیں روکتی تھی۔