(۴۱۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : زَیْدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْحُسَیْنِیُّ بِالْکُوفَۃَ مِنْ أَصْلِ سَمَاعِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ أَبِی الْحُنَیْنِ حَدَّثَنَا أَبُوحُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ یَعْنِی ابْنَ عَمَّارٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : جَائَ أَعْرَابِیٌّ إِلَی الْمَسْجِدِ، فَبَالَ فِی الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ ﷺ : مَہْ مَہْ۔فَقَالَ النَّبِیُّ ﷺ : ((لاَ تُزْرِمُوہُ))۔فَلَمَّا فَرَغَ دَعَا بِہِ النَّبِیُّ ﷺ فَقَالَ : ((إِنَّ ہَذِہِ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُتَّخَذْ لِہَذَا الْخَلاَئِ وَالْبَوْلِ وَالْقَذَرِ ، إِنَّمَا تُتَّخَذُ لِقِرَائَ ۃِ الْقُرْآنِ وَلِذِکْرِ اللَّہِ تَعَالَی))۔ ثُمَّ أَمَرَ بَعْضَ أَصْحَابِہِ بِذَنُوبٍ أَوْ بِدَلْوٍ مِنْ مَائٍ فَصَبَّہُ عَلَیْہِ۔ [صحیح ۔ تقدم]
(٤١٤٣) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی مسجد میں آیا اور وہاں پیشاب کرنے لگا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے اسے روکنے کی کوشش کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روکنے سے منع کیا۔ جب وہ فارغ ہوا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلا کر فرمایا : یہ مسجدیں پاخانہ، پیشاب اور گندگی کے لیے نہیں بنائی گئیں، یہ تو قرآن کی تلاوت اور اللہ کے ذکر کے لیے بنائی گئی ہیں، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی صحابی کو حکم دیا وہ پانی کا ڈول لایا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر پانی کو بہا دیا۔