(۴۱۸۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنِ الأَحْوَصِ بْنِ حَکِیمٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ ﷺ ذَاتَ یَوْمٍ مُتَوَشِّحًا بِشَمْلَۃٍ لَہُ صَغِیرَۃٍ قَدْ عَقَدَ طَرَفَیْہَا بَیْنَ کَتِفَیْہِ ، فَصَلَّی بِنَا لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ غَیْرُہَا۔ [ضعیف۔ الشاشی ۱۲۹۲]
(٤١٨٦) عبادہ بن صامت (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن چھوٹی چادر لپیٹے ہوئے نکلے اور اس کے دونوں کناروں کی گرہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں کندھوں کے درمیان لگا رکھی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھائی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اس کے علاوہ کوئی دوسری چیز نہیں تھی۔