hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4279

.

سنن البيهقي

4279
Sunan Al Bayhaqi
(۴۲۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ أَحْسَنَ النَّاسِ خُلُقًا ، فَرُبَّمَا تَحْضُرُہُ الصَّلاَۃُ وَہُوَ فِی بَیْتِنَا ، فَیَأْمُرُ بِالْبِسَاطِ الَّذِی تَحْتَہُ فَیُکْنَسُ ، ثُمَّ یُنْضَحُ ثُمَّ یَقُومُ فَنَقُومُ خَلْفَہُ ، فَیُصَلِّی بِنَا۔قَالَ : وَکَانَ بِسَاطُہُمْ مِنْ جَرِیدِ النَّخْلِ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ شَیْبَانَ وَغَیْرِہِ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۳۱۰]
(٤٢٧٩) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اخلاق کے اعتبار سے تمام لوگوں سے اچھے تھے۔ بعض اوقات نماز کا وقت ہوجاتا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے گھر میں ہوتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم پر جھاڑو دیا جاتا، پانی چھڑکا جاتا، چٹائی بچھا دی جاتی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے کھڑے ہوتے، ہم بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوجاتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کو نماز پڑھاتے۔ اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چٹائی کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی تھی۔