(۴۲۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ حَمْدَانَ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ صَالِحٍ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَخْبَرَہُ : أَنَّ الْمَسْجِدَ کَانَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ مَبْنِیًّا بِاللَّبِنِ وَسَقْفُہُ الْجَرِیدُ وَعُمُدُہُ خَشَبُ عَسِیبِ النَّخْلِ ، فَلَمْ یَزِدْ فِیہِ أَبُو بَکْرٍ شَیْئًا ، وَزَادَ فِیہِ عُمَرُ وَبَنَاہُ عَلَی بِنَائِہِ فِی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ بِاللَّبِنِ وَالْجَرِیدِ ، وَأَعَادَ عُمُدَہُ خَشَبًا ثُمَّ غَیَّرَہُ عُثْمَانُ فَزَادَ فِیہِ زِیَادَۃً کَثِیرَۃً ، وَبَنَی جِدَارَہُ بِالْحِجَارِۃِ الْمَنْقُوشَۃِ وَالْقَصَّۃِ ، وَجَعَلَ عُمُدَہُ مِنْ حِجَارَۃِ مَنْقُوشَۃٍ وَسَقْفَہُ بِالسَّاجِ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ ابْنِ الْمَدِینِیِّ عَنْ یَعْقُوبَ۔ [صحیح۔ عبدالرزاق ۵۱۲۹، بخاری ۴۴۶]
(٤٢٩٤) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں مسجد اینٹوں کی تھی اور چھت چھڑیوں کی اور ستون کھجور کی شاخوں کی، لیکن ابوبکر (رض) نے اس میں اضافہ نہیں کیا اور حضرت عمر (رض) نے کچھ اضافہ کیا، لیکن بنائی کھجور کے تنوں اور شاخوں سے۔ پھر حضرت عثمان (رض) نے اس میں تبدیلی کی اور انھوں نے دیواریں اور ستون منقش اور کٹے ہوئے پتھروں سے بنوائے اور چھت ساج کے درخت سے بنائی۔