(۴۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ قَالَ حَدَّثَنِی الْقَعْقَاعُ بْنُ حَکِیمٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ((إِنَّمَا أَنَا لَکُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ أُعَلِّمُکُمْ ، فَإِذَا ذَہَبَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْخَلاَئِ فَلاَ یَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ وَلاَ یَسْتَدْبِرْہَا ، وَلاَ یَسْتَنْجِ بِیَمِینِہِ)) وَکَانَ یَأْمُرُ بِثَلاَثَۃِ أَحْجَارٍ وَیَنْہَی عَنِ الرَّوْثِ وَالرِّمَّۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی ۴۰]
(٤٣٢) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” بیشک میں تمہارے لیے باپ کی طرح ہوں، میں تم کو سکھلاتا ہوں، تو جب تم سے کوئی بیت الخلا جائے تو وہ قبلہ کی طرف منہ نہ کرے اور نہ ہی پیٹھ کرے اور نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین ڈھیلوں کا حکم دیا کرتے تھے اور گوبر اور بوسیدہ ہڈی سے منع کرتے تھے۔