hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4401

.

سنن البيهقي

4401
Sunan Al Bayhaqi
(۴۴۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَیْمَنَ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہُ دَخَلَ عَلَیْہَا یَسْأَلُہَا عَنْ رَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَتْ : وَالَّذِی ہُوَ ذَہَبَ بِنَفْسِہِ تَعْنِی رَسُولَ اللَّہِ ﷺ مَا تَرَکَہُمَا حَتَّی لَقِیَ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ ، وَمَا لَقِیَ اللَّہَ حَتَّی ثَقُلَ عَنِ الصَّلاَۃِ ، وَکَانَ یُصَلِّی کَثِیرًا مِنْ صَلاَتِہِ وَہُوَ قَاعِدٌ أَوْ جَالِسٌ۔فَقَالَ لَہَا : إِنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَنْہَی عَنْہُمَا وَیَضْرِبُ عَلَیْہِمَا۔ فَقَالَتْ: صَدَقْتَ وَلَکِنْ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ کَانَ یُصَلِّیہِمَا، وَلاَ یُصَلِّیہِمَا فِی الْمَسْجِدِ مَخَافَۃَ أَنْ یُثْقِلَ عَلَی أُمَّتِہِ ، وَکَانَ یُحِبُّ مَا یُخَفِّفُ عَنْہُمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۹۰]
(٤٤٠١) عبدالواحد بن ایمن فرماتے ہیں : میرے باپ نے حضرت عائشہ (رض) سے عصر کے بعد والی دو رکعتوں کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا : قسم اس ذات کی جو مجھے مارنے والا ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اپنی وفات تک کبھی نہیں چھوڑا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر آخری وقت میں نماز پڑھنا مشکل ہوگئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ کر نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) ان دو رکعت کی وجہ سے پٹائی بھی کردیتے تھے اور منع بھی کرتے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : آپ نے درست کہا، لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں نہیں پڑھتے تھے تاکہ امت پر بھاری نہ ہوجائے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تخفیف کو پسند فرماتے تھے۔