hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 444

.

سنن البيهقي

444
Sunan Al Bayhaqi
(۴۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ الْبَصْرَۃَ سَمِعَ أَہْلَ الْبَصْرَۃَ یَتَحَدَّثُونَ عَنْ أَبِی مُوسَی عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَحَادِیثَ فَکَتَبَ إِلَی أَبِی مُوسَی یَسْأَلُہُ عَنْہَا ، فَکَتَبَ إِلَیْہِ أَبُو مُوسَی : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَمَا ہُوَ یَمْشِی إِذْ مَالَ فَقَعَدَ إِلَی جَنْبِ حَائِطٍ فَبَالَ فَقَالَ : ((إِنَّ بَنِی إِسْرَائِیلَ کَانَ إِذَا بَالَ أَحَدُہُمْ فَأَصَابَ جَسَدَہُ الْبَوْلُ قَرَضَہُ بِالْمَقَارِیضِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَبُولَ فَلْیَرْتَدْ لِبَوْلِہِ ))۔ رَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ قَالَ فِی الْحَدِیثِ : فَأَتَی دِمْثًا فِی أَصْلِ جِدَارٍ فَبَالَ ثُمَّ قَالَ : ((إِذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَبُولَ فَلْیَرْتَدْ لِبَوْلِہِ)) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۳]
(٤٤٥) (الف) ابو تیاح ایک شخص سے نقل کرتے ہیں کہ جب ابن عباس (رض) بصرہ تشریف لائے تو انھوں نے بصرہ والوں سے سنا کہ سیدنا ابوموسیٰ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے احادیث بیان کرتے ہیں تو آپ نے ابو موسیٰ (رض) کی طرف خط لکھ کر اس کے بارے میں پوچھا۔ ابو موسیٰ (رض) نے ان کو لکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چل رہے تھے اچانک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک جانب مڑ گئے اور دیوار کی ایک جانب بیٹھے اور پیشاب کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نبی اسرائیل والے جب پیشاب کرتے اور ان کے جسم کو پیشاب لگ جاتا تو اس کو قینچیوں کے ساتھ کاٹ دیتے۔ جب تم میں سے کوئی پیشاب کرنے کا ارادہ کرے تو وہ پیشاب کے لیے (نرم) جگہ تلاش کرے۔
(ب) ابو تیاح ایک حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوار کی جڑ میں نرم جگہ پر آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیشاب کیا پھر فرمایا : جب تم سے کوئی پیشاب کرنے کا ارادہ کرے تو وہ نرم جگہ تلاش کرے۔