hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4507

.

سنن البيهقي

4507
Sunan Al Bayhaqi
(۴۵۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ قَالَ سَمِعْتُ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : بِتُّ فِی بَیْتِ خَالَتِی مَیْمُونَۃَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ ﷺ الْعِشَائَ ، ثُمَّ جَائَ إِلَی مَنْزِلِہِ ، فَصَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، ثُمَّ نَامَ ، ثُمَّ قَامَ فَقَالَ : ((نَامَ الْغُلَیِّمُ؟))۔أَوْ کَلِمَۃً تُشْبِہُہَا ، ثُمَّ قَامَ وَقُمْتُ عَنْ یَسَارِہِ ، فَجَعَلَنِی عَنْ یَمِینِہِ ، فَصَلَّی خَمْسَ رَکَعَاتٍ ، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ نَامَ حَتَّی سَمِعْتُ غَطِیطَہُ أَوْ خَطِیطَہُ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلاَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۱۷]
(٤٥٠٧) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ میمونہ بنت حارث جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی ہیں، ان کے گھر رات گزاری۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشا کی نماز پڑھائی اور گھر آ کر چار رکعت نماز پڑھی۔ پھر سو گئے، پھر بیدار ہوئے تو پوچھا : بچہ سو گیا یا اس سے ملتا جلتا کلمہ کہا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے کھڑے ہوئے، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنی دائیں جانب کرلیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانچ رکعات ادا کیں، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سو گئے، یہاں تک کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خراٹوں کی آواز سنی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے چلے گئے۔