hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4680

.

سنن البيهقي

4680
Sunan Al Bayhaqi
(۴۶۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ مَخْرَمَۃَ بْنِ سُلَیْمَانَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَہُ : أَنَّہُ بَاتَ عِنْدَ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ وَہِیَ خَالَتُہُ۔قَالَ : فَاضْطَجَعْتُ فِی عَرْضِ الْوِسَادَۃِ ، وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ وَأَہْلُہُ فِی طُولِہَا فَنَامَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ حَتَّی إِذَا انْتَصَفَ اللَّیْلُ أَوْ قَبْلَہُ بِقَلِیلٍ أَوْ بَعْدَہُ بِقَلِیلٍ ، ثُمَّ اسْتَیْقَظَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ فَجَلَسَ یَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْہِہِ بِیَدِہِ ، ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ الآیَاتِ الْخَوَاتِمَ مِنْ سُورَۃِ آلِ عِمْرَانَ ، ثُمَّ قَامَ إِلَی شَنٍّ مُعَلَّقَۃٍ فَتَوَضَّأَ مِنْہَا ، فَأَحْسَنَ وُضُوئَ ہُ ، ثُمَّ قَامَ یُصَلِّی قَالَ عَبْدُ اللَّہِ فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَمَاَ صَنَعَ ، ثُمَّ ذَہَبْتُ فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِہِ ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی رَأْسِی ، وَأَخَذَ بِأُذُنِی یَفْتِلُہَا ، فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ رَکْعَتَیْنِ قَالَ الْقَعْنَبِیُّ : سِتَّ مِرَارٍ ثُمَّ أَوْتَرَ ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّی جَائَ ہُ الْمُؤَذِّنُ ، فَقَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّی الصُّبْحَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۸۱]
(٤٦٨٠) عبداللہ بن عباس (رض) نے اپنی خالہ میمونہ (رض) جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی ہیں کے پاس رات گزاری۔ فرماتے ہیں : میں تکیہ کی چوڑائی کی جانب لیٹ گیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کی بیوی تکیہ کی لمبائی کی طرف لیٹ گئے۔ جب نصف رات ہوئی یا اس سے تھوڑی دیر پہلے یا بعد۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہوئے اور اپنے ہاتھوں سے چہرے کی نیند دور کر رہے تھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سو رہ آل عمران کی ابتدائی دس آیات کی تلاوت کی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لٹکے ہوئے مشکیزے کی طرف گئے اور بہترین وضو کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔ عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے بھی ویسے ہی کیا جیسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا تھا۔ پھر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پہلو میں جا کر کھڑا ہوگیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرے کانوں کو پکڑ کر پھیر دیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعات نماز ادا کی، پھر دو رکعات پڑھیں، پھر دو رکعات، پھر دو رکعات، پھر دو رکعات، پھر دو رکعات، پھر دو رکعات پڑھیں۔ قعنبی کہتے ہیں : چھ مرتبہ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وتر پڑھا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مؤذن کے آنے تک لیٹ گئے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو خفیف رکعتیں پڑھیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جا کر صبح کی نماز پڑھی۔