hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4734

.

سنن البيهقي

4734
Sunan Al Bayhaqi
(۴۷۳۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ : عَبْدُوسُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مَنْصُورٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی حُمَیْدٌ قَالَ : سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ صَلاَۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَصَوْمِہِ تَطَوُّعًا قَالَ : کَانَ یَصُومُ مِنَ الشَّہْرِ حَتَّی نَقُولَ مَا یُرِیدُ أَنْ یُفْطِرَ مِنْہُ شَیْئًا ، وَیُفْطِرُ مِنَ الشَّہْرِ حَتَّی نَقُولَ مَا یُرِیدُ أَنْ یَصُومَ مِنْہُ شَیْئًا ، وَمَا کُنَّا نَشَائُ أَنْ نُرَاہُ مِنَ اللَّیْلِ مُصَلِّیًا إِلاَّ رَأَیْنَاہُ ، وَلاَ نُرَاہُ نَائِمًا إِلاَّ رَأَیْنَاہُ۔ [صحیح۔ تقدم]
(٤٧٣٤) حمید فرماتے ہیں کہ انس (رض) سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز اور نفلی روزہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مہینہ میں روزے رکھنا شروع کرتے تو ہم کہتے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روزہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مہینہ کے روزے چھوڑنے شروع کردیتے تو ہم خیال کرتے کہ آپ اس مہینے کے روزے نہیں رکھیں گے۔ رات کے جس حصہ میں ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھنا چاہتے تو دیکھ لیتے اور جب سوئے ہوئے دیکھنا چاہتے تو بھی دیکھ لیتے۔