hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4737

.

سنن البيهقي

4737
Sunan Al Bayhaqi
(۴۷۳۷) حَدَّثَنَا الإِمَامُ أَبُو الطَّیِّبِ : سَہْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ إِمْلاَئً وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمَشٍ الْفَقِیہُ وَیَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ قِرَائَ ۃً عَلَیْہِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ عَائِشَۃَ : کَانَتْ عِنْدَہَا امْرَأَۃٌ مِنْ بَنِی أَسَدٍ فَدَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَ: ((مَنْ ہَذِہِ؟))۔قَالَتْ : ہَذِہِ فُلاَنَۃُ لاَ تَنَامُ اللَّیْلَ۔قَالَ فَذَکَرَتْ مِنْ صَلاَتِہَا۔فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((مَہْ عَلَیْکُمْ بِمَا تُطِیقُونَ فَوَاللَّہِ لاَ یَمَلُّ اللَّہُ حَتَّی تَمَلُّوا))۔قَالَ فَقَالَتْ : کَانَ أَحَبَّ الدِّینِ إِلَیْہِ الَّذِی یَدُومُ عَلَیْہِ صَاحِبُہُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ یَحْیَی الْقَطَّانِ وَغَیْرِہِ عَنْ ہِشَامٍ ، وَقَالُوا عَنْہُ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ۔[صحیح۔ بخاری ۴۳]
(٤٧٣٧) ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ عائشہ (رض) کے پاس بنی اسد قبیلہ کی ایک عورت آئی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : یہ کون ہے ؟ آپ (رض) نے بتایا : یہ فلانہ ہے رات کو سوتی نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں : اس کی نماز کا تذکرہ کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے اوپر اتنا کام لازم کرو جتنا عمل کرسکو۔ اللہ کی قسم ! اللہ نہیں اکتائے گا تم اکتا جاؤ گے۔ راوی کہتے ہیں : عائشہ (رض) فرماتی ہیں : سب سے بہترین عبادت اس شخص کی ہے جس نے اپنی عبادت پر ہمیشگی کی۔