(۴۷۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ وَحَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی صَعْصَعَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ : أَنَّ رَجُلاً سَمِعَ رَجُلاً یَقْرَأُ {قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ} یُرَدِّدُہَا ، فَلَمَّا أَصْبَحَ جَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ ، فَکَأَنَّ الرَّجُلَ یَتَقَلَلُہَا ، وَقَالَ الْقَعْنَبِیُّ یَتَقَالُّہَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنَّہَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَغَیْرِہِ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ أَبُو مَعْمَرٍ وَہُوَ إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ الَّذِی۔ [صحیح۔ بخاری ۴۷۲۶]
(٤٧٦٢) ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے سے سنا وہ { قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ} ” کہہ دیجیے اللہ ایک ہے “ پڑھ رہا تھا اور اس کو بار بار دہرا رہا تھا۔ جب اس نے صبح کی تو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور وہ ذکر کیا جو اس نے دیکھا تھا گویا وہ اس کو کم خیال کررہا تھا۔ قعنبی کہتے ہیں : وہ اس سورت کو کم خیال کررہا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ سورت قرآن کے تہائی حصہ کے برابر ہے۔