(۴۸۰۶) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ حَمْزَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ یَعْنِی ابْنَ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ الْمَجِیدِ بْنُ سُہَیْلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بَعَثَہُ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی حَاجَۃٍ ، وَکَانَتْ لَیْلَۃُ مَیْمُونَۃَ بِنْتِ الْحَارِثِ خَالَۃِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَدَخَلَ عَلَیْہَا فَوَجَدَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْمَسْجِدِ۔قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَاضْطَجَعْتُ فِی حُجْرَتِہِ ، فَجَعَلْتُ فِی نَفْسِی أَنْ أُحْصِیَ کَمْ یُصَلِّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-؟ فَجَائَ وَأَنَا مُضْطَجِعٌ فِی الْحُجْرَۃِ بَعْدَ أَنْ ذَہَبَ اللَّیْلُ ، ثُمَّ قَالَ : ارْقُدْ أَوْ بَعْدُ قَالَ ثُمَّ تَنَاوَلَ مِلْحَفَۃً عَلَی مَیْمُونَۃَ ، فَارْتَدَی بِبَعْضِہَا وَعَلَیْہَا بَعْضُہَا ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ حَتَّی صَلَّی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ ، ثُمَّ أَوْتَرَ بِخَمْسٍ لَمْ یَجْلِسْ بَیْنَہُنَّ ، ثُمَّ قَعَدَ فَأَثْنَی عَلَی اللَّہِ بِمَا ہُوَ أَہْلُہُ ، فَأَکْثَرَ مِنَ الثَّنَائِ ، ثُمَّ کَانْ آخِرُ کَلاَمِہِ أَنْ قَالَ : ((اللَّہُمَّ اجْعَلْ لِی نُورًا فِی قَلْبِی، وَاجْعَلْ لِی نُورًا فِی سَمْعِی ، وَاجْعَلْ لِی نُورًا فِی بَصَرِی ، وَاجْعَلْ لِی نُورًا عَنْ یَمِینِی ، وَنُورًا عَنْ شِمَالِی، وَاجْعَلْ لِی نُورًا بَیْنَ یَدَیَّ ، وَنُورًا خَلْفِی ، وَزِدْنِی نُورًا وَزِدْنِی نُورًا))۔ [حسن۔ النسائی فی الکبرٰی ۴۰۶]
(٤٨٠٦) سعید بن جبیر ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ عباس بن عبدالمطلب نے ان کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف کسی کام کے لیے بھیجا۔ اس دن ابن عباس (رض) کی خالہ میمونہ کی باری تھی۔ وہ ان کے پاس گئے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت مسجد میں تھے۔ ابن عباس کہتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حجرہ میں لیٹ گیا۔ میں اپنے دل میں کہہ رہا تھا کہ آج میں شمار کروں گا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کتنی نماز پڑھتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کا کچھ حصہ گزر جانے کے بعد آئے، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حجرہ میں لیٹا ہوا تھا۔ پھر فرمایا : سوجاؤ، آپ نے میمونہ (رض) سے چادر لی، اس کا بعض حصہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اوپر تھا اور کچھ حصہ میمونہ (رض) کے اوپر تھا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر دو رکعات پڑھیں۔ پھر آٹھ رکعات ادا کیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانچ وتر پڑھے، درمیان میں نہیں بیٹھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے تو اللہ کی تعریف کی، جس کا وہ اہل تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بہت زیادہ ثنا کی اور آخر میں یہ الفاظ فرمائے : اے اللہ ! میرے دل میں نور بنا، اے اللہ ! میرے کانوں میں نور بنا دے اور میری آنکھوں میں نور بنا دے، اے اللہ ! میرے دائیں، بائیں، آگے اور پیچھے نور بنا دے اور مجھے نور میں زیادہ کر، مجھے نور میں زیادہ کر۔