hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4805

.

سنن البيهقي

4805
Sunan Al Bayhaqi
(۴۸۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بَنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ قَالَ سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : بِتُّ فِی بَیْتِ خَالَتِی مَیْمُونَۃَ ، فَصَلَّی النَّبِیُّ -ﷺ- الْعِشَائَ ، ثم جَائَ فَصَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، ثُمَّ نَامَ ثُمَّ قَامَ قَالَ فَجِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ یَسَارِہِ ، فَحَوَّلَنِی عَنْ یَمِینِہِ فَصَلَّی خَمْسَ رَکَعَاتٍ ، ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ نَامَ حَتَّی سَمِعْتُ غَطِیطَہُ أَوْ قَالَ خَطِیطَہُ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلاَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۱۷]
(٤٨٠٥) سعید بن جبیر ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ میمونہ کے گھر رات گزاری۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشا کی نماز پڑھی، اس کے بعد چار رکعات ادا کیں۔ پھر سو گئے، پھر کھڑے ہوئے۔ ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنے دائیں جانب کرلیا اور پانچ رکعات پڑھیں، پھر دو رکعت نماز ادا کی، پھر سو گئے، حتیٰ کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خراٹوں کی آواز سنی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کی طرف چلے گئے۔