hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4925

.

سنن البيهقي

4925
Sunan Al Bayhaqi
(۴۹۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْفَارَیَابِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِیعِ الأَنْصَارِیِّ عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : جِئْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْتُ : قَدْ أَنْکَرْتُ مِنْ بَصَرِی وَإِنَّ السَّیْلَ یَأْتِی فَیَحُولُ بَیْنِی وَبَیْنَ مَسْجِدِ قَوْمِی۔فَإِنْ رَأَیْتَ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْکَ أَنْ تَأْتِیَ فَتُصَلِّیَ فِی بَیْتِی مَکَانًا أَتَّخِذُہُ مُصَلًّی فَقَالَ : ((أَفْعَلُ)) فَغَدَا عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبُو بَکْرٍ بَعْدَ مَا اشْتَدَّ النَّہَارُ ، فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنْتُ لَہُ۔فَلَمْ یَجْلِسْ حَتَّی قَالَ : ((أَیْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّیَ لَکَ مِنْ بَیْتِکَ))۔فَأَشَرْتُ لَہُ إِلَی الْمَکَانِ الَّذِی أُحِبُّ أَنْ یُصَلِّیَ فِیہِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَکَبَّرَ وَصَفَفْنَا خَلْفَہُ وَصَلَّی لَنَا رَکْعَتَیْنِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ یَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ أَبِیہِ أَطْوَلَ مِنْ ہَذَا وَذَکَرَ فِیہِ ہَذِہِ الأَلْفَاظَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح۔ معنی فی الذی قبلہ]
(٤٩٢٥) عتبان بن مالک (رح) فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، میں نے کہا : میری نظر ختم ہوگئی اور سیلاب آتا ہے، جو میرے اور مسجد کے درمیان رکاوٹ بن جاتا ہے۔ اللہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رحمت فرمائے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے گھر آ کر ایک جگہ نماز پڑھ دیں، میں اس جگہ نماز پڑھ لیا کروں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ایسا کرتا ہوں۔ اگلے روز دوپہر کے وقت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر (رض) آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اجازت طلب کی، میں نے اجازت دی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے نہیں بلکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ کہاں پسند کریں گے کہ میں آپ کے گھر نماز پڑھوں۔ میں نے اس جگہ کی طرف اشارہ کیا جہاں میں چاہتا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ اکبر کہا تو ہم نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صفیں بنالیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے لیے دو رکعات پڑھیں۔