hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4953

.

سنن البيهقي

4953
Sunan Al Bayhaqi
(۴۹۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْمُنَافِقِینَ شُہُودُ الْعِشَائِ ، وَالصُّبْحِ لاَ یَسْتَطِیعُونَہُمَا))۔أَوْ نَحْوَ ہَذَا۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ فَیُشْبِہُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ ہَمِّہُ بِأَنْ یُحَرِّقَ عَلَی قَوْمٍ بُیُوتَہُمْ أَنْ یَکُونَ مَا قَالَہُ فِی قَوْمٍ تَخَلَّفُوا عَنْ صَلاَۃِ الْعِشَائِ لِنِفَاقٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح لغیرہ۔ الشافعی ۲۱۴]
(٤٩٥٣) عبدالرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمارے اور منافقین کے درمیان فرق صبح اور عشا کی نماز میں حاضر ہونا ہے۔ وہ ان میں حاضر ہونے کی طاقت نہیں رکھتے۔
نوٹ :۔ امام شافعی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو لوگوں کے گھروں کو جلانے کا ارادہ کیا تھا وہ اس وجہ سے تھا کہ وہ نفاق کی وجہ سے عشا کی نماز میں حاضر نہیں ہوتے تھے۔