hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4966

.

سنن البيهقي

4966
Sunan Al Bayhaqi
(۴۹۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِالْجَبَّارِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((فَضْلُ صَلاَۃِ الرَّجُلِ فِی جَمَاعَۃٍ عَلَی صَلاَتِہِ فِی بَیْتِہِ وَصَلاَتِہِ فِی سُوقِہِ خَمْسًا وَعِشْرِینَ دَرَجَۃً ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ یَتَوَضَّأُ فَیُحْسِنُ الْوُضُوئَ ، ثُمَّ یَأْتِی الْمَسْجِدَ لاَ یَنْہَزُہُ إِلاَّ الصَّلاَۃُ إِلاَّ کُتِبَ لَہُ بِکُلِّ خُطْوَۃٍ دَرَجَۃً ، وَحُطَّ عَنْہُ خَطِیئَۃً حَتَّی یَدْخُلَ الْمَسْجِدَ ، فَإِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ کَانَ فِی صَلاَۃٍ مَا کَانَتِ الصَّلاَۃُ تَحْبِسُہُ ، وَالْمَلاَئِکَۃُ تُصَلِّی عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِی مَجْلِسِہِ الَّذِی صَلَّی فِیہِ اللَّہُمَّ ارْحَمْہُ ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ مَا لَمْ یُؤْذِ فِیہِ ، مَا لَمْ یُحْدِثْ فِیہِ))۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ جَمِیعًا عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۴۶۵]
(٤٩٦٦) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آدمی کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا گھر میں اور بازار میں نماز پڑھنے سے پچیس درجے بہتر ہے اور جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر نماز کے لیے مسجد میں آتا ہے تو اس کے ایک قدم پر ایک درجہ بلند ہوتا ہے اور ایک خطا مٹا دی جاتی ہے مسجد میں داخل ہونے تک۔ جب وہ مسجد میں داخل ہوتا ہے تو نماز کی حالت میں رہتا ہے جب تک نماز کے انتظار میں رہے۔ فرشتے اس بندے کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں جب تک وہ اپنی نماز والی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے۔ یعنی اے اللہ ! اس پر رحم فرما، اے اللہ ! اس کو معاف فرما جب تک وہ کسی کو تکلیف نہ دے اور بےوضو نہ ہو۔