(۴۹۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَۃَ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ حُمَیْدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ الْحَارِثِ عَنِ الْقَاسِمِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ خَرَجَ مِنْ بَیْتِہِ مُتَطَہِّرًا إِلَی صَلاَۃٍ مَکْتُوبَۃٍ فَأَجْرُہُ کَأَجْرِ الْحَاجِّ الْمُحْرِمِ ، وَمَنْ خَرَجَ إِلَی تَسْبِیحِ الضُّحَی لاَ یُنْصِبُہُ إِلاَّ إِیَّاہُ فَأَجْرُہُ کَأَجْرِ الْمُعْتَمِرِ ، وَصَلاَۃٌ عَلَی إِثْرِ صَلاَۃٍ لاَ لَغْوَ بَیْنَہُمَا کِتَابٌ فِی عِلِّیِّینَ))۔
[حسن لغیرہ۔ تقدم برقم ۴۹۱۰]
(٤٩٧٣) ابو امامہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو بندہ فرض نماز کے لیے گھر سے وضو کر کے جاتا ہے تو اس کا اجر ایسے ہے جیسے احرام باندھ کر حج کرنے والے کا اجر اور جو بندہ چاشت کی نماز کے لیے نکلتا ہے تو اس کا اجر ایسے ہے جیسے عمرہ کرنے والے کا اجر ہوتا ہے۔ ایک نماز کے بعد دوسری نماز جن کے درمیان فضول بات نہ ہو علیین میں لکھ دی جاتی ہے۔