(۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ رَحِمَہُ اللَّہُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ أَخْبَرَنِی یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنِی خَالِدُ بْنُ یَزِیدَ أَنَّ یَزِیدَ بْنَ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِیَّ حَدَّثَہُ عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: أَتَی نَفَرٌ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالُوا: إِنَّا نَصِیدُ فِی الْبَحْرِ وَمَعَنَا مِنَ الْمَائِ الْعَذْبِ ، فَرُبَّمَا تَخَوَّفْنَا الْعَطَشَ فَہَلْ یَصْلُحُ أَنْ نَتَوَضَّأَ مِنَ الْبَحْرِ الْمَالِحِ؟ فَقَالَ: ((نَعَمْ تَوَضَّئُوا مِنْہُ۔۔۔))۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ [صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الحاکم ۱/۲۳۹]
(٥) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور عرض کیا : ہم سمندر میں شکار کرتے ہیں اور ہمارے پاس (تھوڑا سا) میٹھا پانی ہوتا ہے۔ ہمیں پیاس کا ڈر ہوتا ہے۔ کیا ہمارے لیے درست ہے کہ ہم سمندر کے نمکین پانی سے وضو کرلیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں ! تم اس سے وضو کر لو۔۔۔