(۵۰۲۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِیعِ الأَنْصَارِیِّ : أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِکٍ کَانَ یَؤُمُّ قَوْمَہُ وَہُوَ أَعْمَی وَأَنَّہُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّمَا تَکُونُ الظُّلْمَۃُ وَالسَّیْلُ وَأَنَا رَجُلٌ ضَرِیرُ الْبَصَرِ فَصَلِّ یَا رَسُولَ اللَّہِ فِی بَیْتِی مَکَانًا أَتَّخِذُہُ مُصَلًّی۔ فَجَائَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَالَ : ((أَیْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّیَ؟))۔فَأَشَارَ إِلَی مَکَانٍ مِنَ الْبَیْتِ فَصَلَّی فِیہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی أُوَیْسٍ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۴۹۲۴]
(٥٠٢٥) محمود بن ربیع انصاری فرماتے ہیں کہ عتبان بن مالک (رض) اپنی قوم کی امامت کرواتے تھے اور وہ نابینا تھے۔ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : اے اللہ کے رسول ! اندھیرا اور سیلاب ہوتا ہے اور میں نابینا آدمی ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے گھر نماز پڑھ دیں، میں اس جگہ کو جائے نماز بنا لوں گا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور فرمایا : تجھے کہاں پسند ہے کہ میں وہاں نماز پڑھوں۔ انھوں نے ایک جگہ کی طرف اشارہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہاں نماز پڑھی۔