(۵۰۲۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَرْقَمَ : أَنَّہُ خَرَجَ حَاجًّا ، أَوْ مُعْتَمِرًا وَمَعَہُ النَّاسُ وَہُوَ یَؤُمُّہُمْ فَلَمَّا کَانَ ذَاتَ یَوْمٍ أَقَامَ الصَّلاَۃَ صَلاَۃَ الصُّبْحِ ، ثُمَّ قَالَ : لِیَتَقَدَّمْ أَحَدُکُمْ وَذَہَبَ الْخَلاَئَ ۔فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَذْہَبَ الْخَلاَئَ وَقَامَتِ الصَّلاَۃُ فَلْیَبْدَأْ بِالْخَلاَئِ))۔
وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مَالِکٌ عَنْ ہِشَامٍ۔ [صحیح۔ أبو داؤد ۸۸]
(٥٠٢٩) عبداللہ بن ارقم حج یا عمرہ کے لیے نکلے اور ان کے ساتھ چند لوگ تھے، وہ ان کی امامت کرواتے تھے۔ ایک دن صبح کی نماز کی اقامت کہہ دی گئی، اچانک انھوں نے کہہ دیا کہ تم میں سے کوئی آگے بڑھے اور خود بیت الخلاء چلے گئے، پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ جب تم میں سے کوئی بیت الخلا کا ارادہ کرے اور نماز کھڑی ہوجائے تو وہ بیت الخلا سے ابتدا کرے۔