hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5046

.

سنن البيهقي

5046
Sunan Al Bayhaqi
(۵۰۴۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ الأَنْصَارِیُّ وَکَانَ تَبِعَ النَّبِیَّ -ﷺ- وَخَدَمَہُ وَصَحِبَہُ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یُصَلِّی بِہِمْ فِی وَجَعِ النَّبِیِّ -ﷺ- الَّذِی تُوُفِّیَ فِیہِ حَتَّی إِذَا کَانَ یَوْمُ الاثْنَیْنِ وَہُمْ صُفُوفٌ فِی الصَّلاَۃِ کَشَفَ النَّبِیُّ -ﷺ- سِتْرَ الْحُجْرَۃِ یَنْظُرُ إِلَیْنَا وَہُوَ قَائِمٌ کَأَنَّ وَجْہَہُ وَرَقَۃُ مُصْحَفٍ ثُمَّ تَبَسَّمَ فَضَحِکَ قَالَ: فَہَمَمْنَا أَنْ نَفْتَتِنَ فِی الصَّلاَۃِ مِنْ فَرَحٍ بِرُؤْیَۃِ رَسُولِ اللَّہِ-ﷺ- وَنَکَصَ أَبُو بَکْرٍ عَلَی عَقِبَیْہِ لِیَصِلَ الصَّفَّ وَظَنَّ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- خَارِجٌ إِلَی الصَّلاَۃِ قَالَ : فَأَشَارَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَیْنَا بِیَدِہِ أَنْ أَتِمُّوا صَلاَتَکُمْ ثُمَّ دَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- وَأَرْخَی السِّتْرَ فَتُوُفِّیَ مِنْ یَوْمِہِ ذَلِکَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [انظر ما قبلہ]
(٥٠٤٦) انس بن مالک (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خدمت گار اور صحابی تھے فرماتے ہیں کہ ابوبکر (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بیماری کے ایام میں ان کو نماز پڑھائی جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوئے۔ سوموار کے دن جب نماز کی صفیں درست ہوگئیں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پردہ ہٹایا اور کھڑے ہو کر ہماری طرف دیکھ رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چہرہ کھلے ہوئے قرآن کے اوراق جیسا تھا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرائے تو ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دیکھنے کی وجہ سے بڑے خوش ہوئے۔ ابوبکر اپنی ایڑیوں کے بل واپس پلٹے تاکہ صف میں مل سکیں اور ان کا گمان تھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے آئیں گے، لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ کا اشارہ کیا کہ تم اپنی نماز پوری کرو۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حجرہ میں داخل ہوئے اور پردہ لٹکا لیا، پھر اسی دن فوت ہوگئے۔