(۵۰۴۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ بْنِ یُوسُفَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ صُہَیْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: لَمْ یَخْرُجْ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثَلاَثًا فَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَذَہَبَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُصَلِّی بِالنَّاسِ فَرَفَعَ النَّبِیُّ -ﷺ- الْحِجَابَ۔فَمَا رَأَیْنَا مَنْظَرًا أَعْجَبَ إِلَیْنَا مِنْہُ حِینَ وَضَحَ لَنَا وَجْہُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔فَأَوْمَأَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی أَبِی بَکْرٍ أَنْ یَتَقَدَّمَ وَأَرْخَی نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- الْحِجَابَ فَلَمْ یُوصَلْ إِلَیْہِ حَتَّی مَاتَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ وأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ۔
[صحیح۔ بخاری ۶۴۹]
(٥٠٤٥) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین دن نماز کے لیے نہ نکلے۔ اقامت کے بعد ابوبکر (رض) نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پردہ اٹھایا تو ہم نے اس سے زیادہ خوبصورت منظر کبھی نہیں دیکھا جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چہرہ ہمارے سامنے تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوبکر (رض) کو اشارہ کیا کہ وہ جماعت کروائیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پردہ لٹکایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات تک نہیں آسکے۔