(۵۰۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا أَکَلَ مِنْ طَعَامٍ بَعَثَ بِفَضْلِہِ إِلَی أَبِی أَیُّوبَ۔قَالَ : فَبَعَثَ إِلَیْہِ بِقَصْعَۃٍ لَمْ یَأَْکُلْ مِنْہَا فِیہَا ثُومٌ فَأَتَاہُ أَبُو أَیُّوبَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَحَرَامٌ ہُوَ؟ قَالَ : ((لاَ وَلَکِنِّی کَرِہْتُہُ لِرِیحِہِ))۔قَالَ : فَإِنِّی أَکْرَہُ ما کَرِہْتَ ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۰۵۳]
(٥٠٥٨) جابر بن سمرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھانا کھاتے اور بچا ہوا کھانا ابو ایوب کی طرف بھیج دیتے۔ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کھانے کا پیالہ دیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایا، کیونکہ اس میں لہسن تھا۔ ابوایوب (رض) آئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا یہ حرام ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حرام نہیں، لیکن میں اس کو بو کی وجہ سے ناپسند کرتا ہوں۔ ابو ایوب کہنے لگے : پھر میں بھی ناپسند کرتا ہوں جس کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ناپسند کرتے ہیں۔