(۵۰۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُوزَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ أَنَّ أَبَا التُّجَیْبِ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَہُ أَنَّ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ حَدَّثَہُ : أَنَّہُ ذُکِرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الثُّومُ وَالْبَصَلُ وَالْکُرَّاثُ وَقِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَأَشَدُّ ذَلِکَ کُلِّہِ الثُّومُ أَفَتُحَرِّمُہُ؟ فَقَالَ -ﷺ- : ((کُلُوہُ مَنْ أَکَلَہُ فَلاَ یَقْرَبْ ہَذَا الْمَسْجِدَ حَتَّی یَذْہَبَ رِیحُہُ مِنْہُ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ ابوداؤد ۳۸۲۳]
(٥٠٥٩) ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس، لہسن، پیاز اور گیندنے کا ذکر کیا گیا ، عرض کیا گیا : اے اللہ کے رسول ! آپ کو ان میں سب سے زیادہ ناپسند لہسن ہے، کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو حرام قرار دیتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں، تم کھاؤ، لیکن جو کھالے وہ اس مسجد کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو۔