(۵۰۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ الْجُعْفِیُّ عَنْ زَائِدَۃَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ : مَرِضَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِ بِالنَّاسِ))۔فَقَالَتْ عَائِشَۃُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ رَقِیقٌ مَتَی یَقُومُ مَقَامَکَ لاَ یَسْتَطِیعُ یُصَلِّی بِالنَّاسِ۔فَقَالَ : ((مُرُوا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ فَإِنَّکُنَّ صَوَاحِبَاتُ یُوسُفَ))۔قَالَ : فَصَلَّی أَبُو بَکْرٍ فِی حَیَاۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ نَصْرٍ عَنْ حُسَیْنٍ الْجُعْفِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۶۳]
(٥٠٦٧) ابو موسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیمار ہوگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابوبکر کو حکم دو کہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔ عائشہ (رض) نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ابوبکر (رض) نرم دل والے ہیں وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جگہ کھڑے ہو کر لوگوں کو نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو جماعت کروائیں۔ تم تو یوسف (علیہ السلام) کی عورتوں طرح ہو۔ ابوبکر (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں لوگوں کو جماعت کروائی۔