hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5070

.

سنن البيهقي

5070
Sunan Al Bayhaqi
(۵۰۷۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَکِبَ فَرَسًا فَصُرِعَ عَنْہُ فَجُحِشَ شِقُّہُ الأَیْمَنُ فَصَلَّی صَلاَۃً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَہُوَ قَاعِدٌ فَصَلَّیْنَا وَرَائَ ہُ قُعُودًا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : ((إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہِ ، فَإِذَا صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا ، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا ، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا ، وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ، وَإِذَا صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِینَ))۔أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]
(٥٠٧٠) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھوڑے پر سوار ہوئے تو گرگئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دائیں جانب زخمی ہوگئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوئی نماز بیٹھ کر پڑھائی تو ہم نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : امام اسی لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے۔ جب وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ اٹھے تو تم بھی اٹھو اور جب وہ ” سمع اللہ لمن حمدہ “ کہے تو تم ” ربنا ولک الحمد “ کہو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔