(۵۰۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ
(ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْعَزَائِمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَہْلٍ : بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْبَیْہَقِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَیْدٍ الرُّؤَاسِیُّ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَبَّرَ فَکَبَّرَ أَبُو بَکْرٍ خَلْفَہُ لِیُسْمِعَنَا فَبَصُرَ بِنَا قِیَامًا فأَوْمَأَ إِلَیْنَا أَنِ اجْلِسُوا۔فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃَ قَالَ : ((کِدْتُمْ أَنْ تَفْعَلُوا فِعْلَ فَارِسَ وَالرُّومِ لِعُظَمَائِہِمْ۔ائْتَمُّوا بِأَئِمَّتِکُمْ ، فَإِنْ صَلَّوْا قِیَامًا فَصَلُّوا قِیَامًا ، وَإِنْ صَلَّوْا جُلُوسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا))۔لَفْظُ حَدِیثِ إِسْمَاعِیلَ
وَزَادَ دَاوُدُ فِی حَدِیثِہِ قَالَ : صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الظُّہْرَ وَأَبُو بَکْرٍ خَلْفَہُ ، فَإِذَا کَبَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- کَبَّرَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لِیُسْمِعَنَا۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی ، وأَخْرَجَہُ مِنْ حَدِیثِ اللَّیْثِ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ قَالَ فِیہِ : اشْتَکَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّیْنَا وَرَائَ ہُ وَہُوَ قَاعِدٌ۔ [صحیح۔ مسلم ۴۱۳]
(٥٠٧٣) (الف) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی تو ابوبکر (رض) نے بھی تکبیر کہی، جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے۔ وہ ہمیں سنوا رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں کھڑے ہوئے دیکھا تو بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ جب نماز پوری کی تو فرمایا : قریب ہے کہ تم بھی وہی کام کرو جو فارس وروم والے اپنے بڑوں کے لیے کرتے تھے۔ تم اپنے اماموں کی اقتدا کیا کرو۔ اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھیں تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھیں تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
(ب) داؤد کی حدیث میں کچھ الفاظ زائد ہیں کہ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی اور ابوبکر (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر کہتے تو ابوبکر بھی تکبیر کہتے تاکہ ہمیں سنوا دیں۔